نوئیڈا ، 30اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لاء اینڈرآرڈرکے نام پراترپردیش میں اقتدارمیں آنے والی بی جے پی کی سرکارمیں آئے دن ہولناک واقعات ہورہے ہیں۔ نوئیڈا کے چھلیرا گاؤں میں رہنے والی 6 سال کی ایک بچی کے ساتھ اس کے پڑوس میں رہنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر عصمت دری۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔نوئیڈا کے سیکٹر -39 تھانہ انچارج اور انسپکٹر اونیش دکشت نے بتایا کہ چھلیرا گاؤں میں رہنے والی ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کے پڑوسی باپی ہلدھر نے اس کی چھ سال کی بیٹی کو کھانا کھلانے کے بہانے گھربلایااور اس کے ساتھ زبردستی عصمت دری کیا۔انہوں نے بتایا کہ عورت کام کرنے باہر گئی تھی۔جب واپس آئی تو بچی نے اسے ساری بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ماں کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بچی کو طبی جانچ کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ ملزم رشتے میں بچی کا چچا لگتا ہے۔دونوں مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔